نئی دہلی،5؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہاجر مزدوروں سے ریلوے کی طرف سے کرایہ لیے جانے کو لے کر پیر کو حکومت پر نشانہ لگایا اور سوال کیا کہ جب 'ہیلو ٹرمپ پروگرام پر 100 کروڑ روپے خرچ کئے جا سکتے ہیں تو پھر بحران کے وقت مزدوروں کو مفت ریل کے سفر کی سہولت دستیاب کیوں نہیں کرائی جا سکتی؟انہوں نے کہا کہ مزدور ملک کے معمار ہیں۔ مگر آج وہ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
پرینکا نے سوال کیاکہ جب ہم بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو ہوائی جہاز سے بلا معاوضہ واپس لے آ سکتے ہیں،جب ہیلو ٹرمپ پروگرام میں سرکاری خزانے سے 100 کروڑ روپے خرچ ہوسکتے ہیں، جب ریلوے کے وزیر پی ایم کیئرس فنڈ میں 151 کروڑ روپے دے سکتے ہیں تو پھر مزدوروں کو مصیبت کی اس گھڑی میں مفت ریل کے سفر کی سہولت کیوں نہیں دے سکتے؟